منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

مالی مشکلات میں اضافہ،سعودی عرب نے اپنے ایسے اثاثے کو بیچنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،حیرت انگیز اعلان

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفلیح نے کہا ہے کہ ہم خود قومی آئل کمپنی کے حصص کی فروخت کا ارادہ رکھتے ہیں‘ہم ان تمام اطلاعات کی تردید کرتے ہیں‘جن کے مطابق وہ قومی آئل اینڈ گیس کمپنی ’’ آرامکو‘‘کے حصص کی فروخت روک دی ہے۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت خود قومی آئل کمپنی کے حصص کی فروخت کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے منفی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت

آرامکو کے 5 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے اور توقع ہے کہ دنیا بھر میں یہ حصص کی سب سے بڑی فروخت ہوگی، اور یہ سارا عمل ولی شہزادہ محمد بن سلمان کے وڑن کے تحت ہوگا جس کا مقصد ملکی معیشت کو تیل پر انحصار کے بجائے متبادل ذرائع پر منتقل کرنا ہے،دریں اثناء عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سعودی عرب کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ خام تیل کے نرخوں میں اضافے کے تناظر میں ہونے والے اخراجات اور تنخواہوں میں اضافے کو کنٹرول کرے۔ آئی ایم کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے کہا گیا کہ وہ خام تیل کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو دیکھ کر کیے جانے والے اضافی اخراجات کو کنٹرول کرے اس کے علاوہ تنخواہوں میں اضافے کا سلسلہ بھی روکا جائے کیونکہ تیل کے نرخوں میں کسی غیر متوقع گراوٹ کے باعث اس کے قومی بجٹ کو شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق اخراجات میں کمی کیلئے ملازمین کی تعداد کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں اس وقت 12.8 فیصد افراد بیروزگار ہیں جبکہ خواتین میں بیروزگاری کا تناسب بڑھ کر 31 فیصد سے زیادہ ہوچکا ہے۔ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج آئندہ پانچ سال کے دوران

روزگار کے 5 لاکھ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا ہے تاہم اس کے لیے نجی شعبے میں مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ روس اور تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی کے حوالے سی2016 ء4 میں ہونے والے معاہدے کے تحت خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی عرب کی آمدنی میں 2017 ء4 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی عرصے کے دوران سرکاری اخراجات میں بھی 34 فیصد اضافہ ہوا جس میں سے نصف اضافہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے باعث ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…