پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

کرپٹ لوگ بالاخر پکڑے ہی جاتے ہیں، صدر ممنون حسین کا اشارہ کن لوگوں کی جانب تھا؟ ن لیگ کے اہم رہنما مشاہد اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما مشاہد اللہ نے کہاہے کہ صدر مملکت نے اپنے بیان میں لیگی رہنماؤ ں کی طرف اشارہ نہیں کیا بلکہ ان کا اشارہ موجودہ حکومت میں شامل ان وزراء کی جانب تھا جو مشرف کابینہ میں شامل رہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ صدر ممنون حسین کہ کہنے کا مطلب ہے کہ موجودہ حکومت میں جو لوگ کرپٹ لوگ شامل ہیں وہ عنقریب پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ

موجودہ کابینہ میں جو لوگ شامل ہیں ان میں اکثر وہ لوگ ہیںجو پرویز مشرف کی کابینہ میں بھی شامل تھے ۔ صدر منمون حسین کا شارہ لیگی رہنماؤں کی جانب نہیں تھا ۔واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے لندن میں ایک صحافی سے ان سے سوال پر کہ پانامہ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟صدر مملکت نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ سے احتساب کا قائل رہا ہوں، پاکستان میں جو بدعنوانی ہوئی ہے ٗیہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے اور پھر پکڑا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…