ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

زندگی میں پہلی بار ’’پیزا‘‘ کھانے عمران خان کے ساتھ گئے، جب بل آیا تو عمران نے ہمارے ساتھ کیا، کیا؟ اور خود چلتے بنے، وقار یونس، انضمام الحق اور مشتاق احمد کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹ کھلاڑی وقار یونس، انضمام الحق اور مشتاق احمد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی حامد میر کو دورہ آسٹریلیا کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنایا، واقعہ سناتے ہوئے معروف کرکٹر و سابق کوچ وقار یونس نے کہا کہ غیر ملکی دورے کے دوران زندگی میں پہلی مرتبہ پیزا کھانے عمران خان کی سربراہی میں گئے تو جب پیزا کھانے کے بعد بل آیا تو میری سوچ کے برعکس سب کو پیسے دینے پڑے، اس موقع پر مشتاق احمد نے مداخلت کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے

اچھی طرح یاد ہے جب بل آیا تو عمران خان نے بل دیکھ کر کہا کہ میرے حصے میں یہ 15 ڈالر آئے ہیں آپ اپنے حصے کے پیسے اس میں شامل کریں اور بل ادا کرکے آ جائیں، انہوں نے یہ کہا اور وہ سے چلے گئے۔ اس موقع پر معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ عمران خان نے آپ کو بہت اچھی عادتیں ڈالی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل درست بات ہے کیونکہ ہم اس کے بعد سے تمام کام پیسے ملا کر ہی کرتے ہیں، آپ کے پروگرام میں آنے سے قبل وقار یونس نے میری گاڑی میں پٹرول ڈلوایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…