اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

تبدیلی آئی یا نہیں آئی؟ شاہانہ پروٹوکول کے خلاف بڑے بڑے نعرے لگانے والے عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے کتنی گاڑیوں کے پروٹوکول میں پہنچے؟ شہری ششدر

datetime 25  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا پروٹوکول دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، وزیراعظم عمران خان شاہانہ پروٹوکول کے مخالف ہیں، وہ اپنے ساتھ پروٹوکول میں درجنوں گاڑیوں کے بجائے صرف سات آٹھ گاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد میں آتے جاتے رہے۔ جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں، وہ کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے جب وزیراعظم عمران خان پہنچے تو ان کے ہمراہ نہ ہی ہوٹر بجاتی ہوئی گاڑیاں تھیں اور نہ ہی وزیراعظم

کی شان و شوکت والا بڑا قافلہ، وہ ایک محدود سے قافلے کے ساتھ کابینہ اجلاس میں پہنچے۔ جس نے بھی یہ قافلہ دیکھا وہ داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر، وزیراعظم اور اراکین اسمبلی کا صوابدیدی فنڈ ختم کر دیا گیا اس کے علاوہ وزیر اعظم پر بھی دوروں پر جاتے وقت خصوصی طیارہ استعمال کرنے کی پابندی عائد کر دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم سمیت تمام اعلیٰ حکام فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کیا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…