اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس کے سامنے سینکڑوں فٹ بلندی پر کنکریٹ سے بنی ہوئی عمارت اور اس پر لہراتا سر سبز و شاداب گارڈن، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ وفاقی دارالحکومت کا روف ٹاپ گارڈن ہے، زمین پر جگہ نہ ملے تو زمین کے اوپر بھی سبزہ لگا کر آنکھیں اور ماحول ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے، یہ خوبصورت لان کیسے بنایا اس حوالے سے بتایا گیا کہ لان کے نیچے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر پلاسٹک کے پائپ لگائے گئے ہیں اور ان
کے اوپر کٹس لگائے ہوئے ہیں اور ان کے اوپر جالی لگائی گئی ہے، اس کے بعد اس کے اوپر مٹی اور کھاد کو مکس کرکے ڈالا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ زمین سے دور ان باغات کی نگہداشت بھی بالکل عام طریقے سے ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ طریقہ جگہ اور سبزے کی کمی کا ٹو ان ون حل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ممالک اس تیکنیک سے پوری طرح استفادہ کر رہے ہیں البتہ پاکستان میں ابھی اس سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔