ملتان میں حیرت انگیز واقعہ،بچے کو گود میں اٹھانے کا کہنے کے معاملے پر بیوی کو تھپڑ مارنے والے شوہر کی مسافروں نے دھلائی کردی، پولیس نے گرفتارکرلیا،رہائی کس طرح ہوئی؟ دلچسپ صورتحال

25  اگست‬‮  2018

ملتان(آئی این پی) ملتان ریلوے اسٹیشن پر شوہرنے بچے کو گود میں اٹھانے کا کہنے پر بیوی کو تھپڑ رسیدکردیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان ریلوے اسٹیشن پر بیوی نے اپنے شوہر کو بچے کو گود میں اٹھانے کا کہا جس پر شوہر سیخ پا ہو گیا اور بیوی کو تھپڑ دے مارا اور کہا کہ بچے کو گود میں اٹھانے کا کیوں کہا ؟ جس پر بیوی کی آہ و بکا پر مسافروں نے شوہر کی درگت بنادی ،پولیس نے تھپڑمارنے والے کو دھرلیا۔

بیوی نے بیان دیا کہ تھوڑی دیر بچوں کو اٹھانے کا کہا تو شوہر نے تھپڑ ماردیا ،شوہر نے پولیس کو بیان دیا کہ غصے میں آکر بیوی کو تھپڑ مارا تھا۔ریلوے پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کے پاؤں پر ہاتھ رکھ کر معافی مانگی ، جس پر بیوی نے اپنے شوہر کو معاف کردیا اور پولیس سے درخواست کی کہ اس کے شوہر کو چھوڑ دیا جائے، جس پر ریلوے پولیس نے بیوی کو تھپڑ مارنے والے شوہر کو رہا کر دیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…