اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی۔ اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب کے حوالے سے سوچ بچاراور جامع حکمت عملی وضع کرنے پر غورکیا گیا اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی گورنر بلوچستان ہوں گے ٗڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو وزیر اعظم پاکستان نے نامزد کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ٗپارلیمانی بورڈ ضمنی انتخاب سے متعلق تشکیل دیا گیا ہے ،ضمنی انتخاب کیلئے پرانی درخواستوں پر ہی ٹکٹ دئیے جائیں گے،ضمنی انتخاب کیلئے درخواستیں نہ مانگنے کا فیصلہ کیاگیا ہے.فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے کابینہ سے متعلق فیصلے تاریخی ہیں،گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں تاریخی نوعیت کے اقدامات کیے گئے، قومی خزانے کی حفاظت اوروسائل پیداکرنا حکومتی پالیسی ہے،ہم پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے تمام وسائل پاکستان پر ہی خرچ ہوں ہم نے اسی لئے اپنے خرچے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عارف علوی کو صدر کیلئے امیدوار نامزد کیا،ہم باآسانی صدارتی انتخاب کیلئے نمبرحاصل کرلیں گے، صدارتی انتخاب میں ہم نمبرگیم کراس کریں گے،صدارتی انتخاب میں ہمیں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں،ایم کیو ایم ،ق لیگ،جی ڈی اے سمیت اتحادیوں کا ساتھ ہمیں مکمل حاصل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی۔ اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب کے حوالے سے سوچ بچاراور جامع حکمت عملی وضع کرنے پر غورکیا گیا اجلاس کے دور ان صدارتی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی گورنر بلوچستان ہوں گے ٗڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو وزیر اعظم پاکستان نے نامزد کیا۔