جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کی حکومت نے پی ٹی وی کے دو نئے چینل شروع کرنے کا اعلان کر دیا، ان چینلز پر کیا دکھایا جائے گا؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 25  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے پی ٹی وی کے دو نئے چینل شروع کرنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے دو نئے چینل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس مقصد کے لیے عوام سے رائے طلب کی ہے۔ وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے پی ٹی وی کے دو نئے چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

ایک چینل پر کرکٹ کے علاوہ تمام کھیلوں کی نشریات دکھائی جائیں گی جبکہ پی ٹی وی سپورٹس کو پی ٹی وی کرکٹ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ ایک چینل 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بھی شروع کیا جائے گا۔۔۔ تمام تجاویز پر خوشی ہو گی۔ واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اطلاعات نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان کی مشاورت سے حکومت نے دو نئے سرکاری ٹی وی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سپورٹس چینل ہو گا جو کرکٹ کے علاوہ تمام کھیل دکھائے گا، اس کے علاوہ پی ٹی وی سپورٹس کو پی ٹی وی کرکٹ کا درجہ دے دیا جائے گا،وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے یہ دیکھا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سولہ سے کم عمر بچوں کے لیے بھی ایک چینل لے کر آ رہے ہیں جس میں بچے پاکستان کے اچھے اور مہذب کارٹون دکھائے جائیں گے، ہمارے بچے انڈیا اور جاپان کے ڈب شدہ کارٹون دیکھ رہے ہیں، جنہیں دیکھ کر وہ انہی کی زبان استعمال کر رہے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پی ٹی وی کے دو نئے چینل شروع کرنے کا اعلان کر دیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے دو نئے چینل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…