پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اراکین کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلی ،تحریک انصاف کی ملیحہ اصغر 93کروڑکے اثاثوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی خواتین ارکین کروڑوں روپے کے مالک ہیں ، دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی کی ملیحہ اصغر 93کروڑ روپوں کے اثاثوں کے ساتھ سرفہرست جبکہ تحریک انصاف ہی کی عائشہ بانوپانچ کروڑ کے
اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جن میں150تولے سونا اور قیمتی ہیرے بھی شامل ہیں۔اپوزیشن کی خواتین ارکین اسمبلی بھی دولت میں حکومتی خواتین ارکین سے کم نہیں ۔پیپلزپارٹی پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی 280تولے سونے کی مالکن ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی شگفتہ ملک 45لاکھ روپے سے زائد کے اثاثوں کی مالکن ہے ۔دستاویزات کے مطابق سب سے غریب ترین اراکین اسمبلی میں پی ٹی آئی کی آسیہ خٹک شامل جن کے پاس کوئی جمع پونجی ہی نہیں۔