اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی انتخابات، اپوزیشن جماعتوں کا مری میں مشترکہ اجلاس، متفقہ امیدوار لانے پر اتفاق، فضل الرحمن کی زیر صدارت متفقہ امیدوار لانے کیلئے تین رکنی پینل تشکیل، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی بھی نمائندگی ہو گی۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس مری میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر جاری ہے جس میں اپوزیشن کی جانب سے متفقہ طور پر صدارتی امیدوار سامنے لانے پر اصولی فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پیپلزپارٹی اپنے نامزد کردہ امیدوار اعتزاز احسن کا نام واپس
نہ لینے پر بضد ہے جبکہ ن لیگ کی جانب اعتزاز احسن کے نام پر شدید اعتراضات کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک تین رکنی پینل مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت تشکیل دیا جائے جو کہ تین امیدواروں کا چنائو کریگا اور پھر ان تین ناموں پر اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں غوروحوض کے بعد فیصلہ کیا گیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کا نام واپس لینے اور نئے امیدوار کی نامزدگی پر حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔