مٹھی (این این آئی)مٹھی میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش ملانی کے پرسنل سیکریٹری چندر شرما کے قاتل کوگرفتار کر لیا گیا ، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی تھر پارکر عمران قریشی کے مطابق 18 اگست کو مٹھی کے صادق فقیر چوک پر فائرنگ کر کے سیاسی کارکن چندر شرما کے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیاہے۔
ملزم سیتا رام نے چندر شرما کو مین بازار میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا مقتول چندر شرما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش ملانی کا پرسنل سیکریٹری تھا۔ایس ایس پی کے مطابق 22سالہ ملزم سیتا رام نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے چندر شرما کو بیوی سے مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کیا ہے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔