لاہور(سی پی پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم قادری نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق زعیم قادری نے مسلم لیگ ن سے مکمل طور پر راہیں جدا کر کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ قادری بھی پاکستان تحریک انصاف شمولیت اختیار
کر لیں گی۔زعیم قادری کے ساتھ متعدد آزاد رہنما بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان آزاد رہنماؤں میں سید عمران شاہ ، آصف رضا بیگ اور دیگر شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ آئندہ دو روز میں کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن سے اختلافات کے بعد زعیم قادری نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔