کراچی(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن27 اگست سے شروع ہوگا، حجاج کرام کی وطن واپسی25 ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی،سول ایوی ایشن نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں۔پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیرلائن27اگست سے بعد از حج آپریشن شروع کر رہی ہیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ملک بھر کے ائیرپورٹس پر عازمین حج کی روانگی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 300 سے زائد حجاج کرام کو
لیکر جدہ سے پی کے 732 کے ذریعے شام 4:15بجے کراچی پہنچے گی۔دوسری حج پرواز پی کے 3002 شام 5:15بجے 300سے زائد حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔اسی طرح تیسری حج پرواز27 اگست کو جدہ سے لاہور پی کے760 کے ذریعے 300 سے زائد حجاج کرام رات 8>30بجے لاہور پہنچیں گے۔پی آئی اے اپنے حج آپریشن کے دوران 225 حج اور ریگولر پروازوں کے ذریعے68ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچائے گی۔