ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے ،جانتے ہیں راولپنڈی کا کور کمانڈر کسے لگا دیا گیا؟

datetime 24  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان مقرر کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی اور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی

انڈسٹریز ٹیکسلا مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اس سے قبل انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی تھے جبکہ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات تھے۔لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی کے عہدے پر تعینات تھے۔دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف اس سے قبل چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کور کمانڈر ملتان کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…