ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری کا ڈالروں کا ہار پہنا کر استقبال ،بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید

datetime 24  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا آبائی علاقے پہنچنے پر ڈالروں کا ہار پہنا کر استقبال کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے لڈھر دینہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا،

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو ڈیڑھ سو ڈالرز کا ہار پہنایا گیا۔سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور بعض حلقوں کی جانب سے وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم سے 93ہزار 102ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں وزارتِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…