اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نےاپنے پہلے خطاب میں پاکستانیوں سے بھر پور تعاون کی اپیل کی تھی اور خصوصی طور پر بیرون ملک پاکستانیوں سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے سوشل میڈ یا پر پاکستان کے لیے رضاکارانہ کردار ادا کرنے کی پیشکشیں ہونے لگی ہیں ۔ امریکہ کے ڈاکٹر نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈ یا پر شیئر کی اور کہا کہ وہ عمران خان کے اعلان کے بعد اب اپنی بیوی سمیت پاکستان آرہے ہیں تاکہ ملک کی خدمت کر سکیں ۔
اب ایک محبوب میاں نامی ماحولیاتی ماہر نے بھی مفت اپنی خدمات پیش کردیں ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے محبوب میاں نے کہا کہ میں کینیڈا میں رہائش پذیر ماحولیاتی ماہر ہوں اور میرا 30سالہ انٹرنیشنل تجربہ ہے ۔میں اپنی خدمات وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو مفت میں پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں ہوا کے معیار اور ویسٹ مینجمنٹ پروگرام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہوں ۔میرا خیال ہے کہ یہ اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کا درست وقت ہے ۔