اسلام ا?باد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے عید کی تعطیلات میں دفتری امور نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ہیں ? میں روزانہ 16 گھنٹے کام کروں گا اورا?پ کو 14 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق
وزیراعظم عمران خان نے عید کی تعطیلات میں بھی بنی گالہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان عید کی تعطیلات پی ایم ہاؤس کے ملٹری سیکریٹری ہاو?س میں گزاریں گے اوراس دوران وہ دفتری امور بھی نمٹائیں گے۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کو نوٹس لے لیا ہے ٗوزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا نوٹس ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے میڈیا پر ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا نوٹس لیا ہے۔فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے مہک انور کی بیماری کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے مطابق مہک کینسر کے مرض میں مبتلا اور کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔مہک کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ مہک کے علاج میں تعاون کریں۔ایک ویڈیو میں مہک کے والد نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے مہک انور کے علاج میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور مہک کی جان بچانے میں ہماری مدد کریں۔