کراچی (این این آئی)آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی کی زیر صدارت سندھ پولیس بینوویلنٹ/ویلفیئر فنڈ بورڈ کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں ساتواں اجلاس ہوا۔جس میں بورڈ کے ممبران میں شامل ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، ایڈیشنل آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،سی پی ایل سی چیف، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ، ڈی آئی جی فائنانس،نمائندہ محکمہ فائنانس سندھ، ڈائریکٹر گل احمد ٹیکسٹائل ملز کے علاوہ ایڈمن،ویلفیئر اور
آپریشنز سندھ کے اے آئی جیز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں عید کی مناسبت سے شہدائے پولیس کے ورثا کو مبلغ پانچ ہزار روپئے دینے اور افسران وملازمان کی ویلفیئر مراعات کو پنجاب پولیس کے مساوی کیئے جانیکی منظوری دی گئی ان مراعات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔شادی گرانٹ کو دس ہزار سے بڑھاکر پچاس ہزار کیا جارہا ہے جوکہ دو بچوں لڑکا/ لڑکی کی شادی کی صورت میں پچاس ہزار روپئے فی کس ادا کیئے جائیں گے یعنی ایک خاندان کو ایک لاکھ روپئے تک میرج گرانٹ دی جائیگی۔پچیس سال تک ریٹائرمنٹ گرانٹ 15000 جبکہ ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ گرانٹ 25000روپئے سے بڑھاکر باالترتیب بنیادی تنخواہ تک کردی گئی ہے۔اسکالرشپ جوکہ اسوقت 70فیصدیا اس سے زائد نمبرز کی صورت میں 50 فیصد ٹیوشن فیس کی مد میں دی جارہی تھی اب 65فیصد نمبرز یا اس سے زائد حاصل کرنے پر100فیصد اسکالر شپ دی جائیگی۔مالی طبی امداد کی رقم کو ایک لاکھ سے بڑھاکر دس لاکھ روپئے کردیا گیا ہے جوکہ موذی بیماریوں کے علاج معالجے کی صورت میں دی جائیگی۔فرائض منصبی کے دوران ایسے افسران وملازمان جنہیں قانونی مسائل/کیسز درپیش ہونگے انکی پانچ لاکھ تک کی مالی معاونت کی جائیگی۔
فرائض کی بجآوری کے دوران مستقل معذوری کی صورت میں ایسے اہلکاروں کو مخصوص موٹرسائیکلیں دی جائینگی۔قابل ذکر ہے یہ امر کہ آئی جی سندھ نے سندھ پولیس ویلفیئر بورڈ سے تقریبا 20 کروڑ روپئے کی اضافی مراعات افسران وملازمان کے لیئے شامل کی ہیں۔بیوہ فنڈ کو 3000 سے بڑھاکر ماہانہ 5000ہزار روپئے کیا جارہا ہے۔نیز بورڈ نے اپریل2018تاجون2018, 5518بیواں کو آن لائن ادا کرنیکی منظوری دیدی ہے
جسکی کل رقم چھ کروڑ پچاسی لاکھ اٹھاون ہزار چار سو روپئے بنتی ہے۔علاوہ اذیں دوران اجلاس آئی جی سندھ پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف معاملات پر درج ذیل ہدایات بھی دیں۔گذشتہ تین سالوں کے دوران طبعی اور حادثاتی طور پر جاں بحق ہونیوالے پولیس افسران اور جوانوں کی تفصیلات اندرون ہفتہ پیش کی جائے۔تاکہ ورثا کے لیئے امدادی رقوم کا تعین کیا جاسکے۔پولیس ملازمین کی انشورنس کے لیئے مختلف کمپنیز سے رابطے
کیئے جائیں اور اندرون سات یوم مختلف انشورنس کمپنیز کی جانب سے تیار کردہ جامع سفارشات پیش کی جائیں۔پولیس ملازمین کی رہائش کے لیئے وزہراعلی سندھ سے باقاعدہ درخواست کی جائیگی۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر سندھ پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود کی مد میں کی جانیوالی کاوشوں پر اے آئی جی ویلفیئر غلام اظفر مہیسر اور انکی ٹیم کے جملہ اقدامات کو سراہا اور شاباش دی۔