جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کابینہ کے پہلے ہی اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وجہ کیا تھی؟ خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابینہ کے پہلے ہی اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وجہ کیا تھی؟ خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کابینہ کے پہلا اجلاس میں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام لگتا ہے ٗ حکومت نے اگر اسی طرح جارحانہ سیاسی طرز عمل جاری رکھا تو  حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔ایک انٹرویومیں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جو اچھا کام کریگی اسکی حمایت کریں گے،پیپلز پارٹی نے کبھی مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر اسی طرح جارحانہ سیاسی طرز عمل جاری رکھا تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ کابینہ کے پہلے ہی اجلاس میں سیاسی مخالفین کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بظاہر سیاسی انتقام لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار کا باضابطہ اعلان اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے باہمی مشاورت کے بعد کیا جائیگا،صدارتی الیکشن اگر اپوزیشن نے ساتھ مل کر لڑا تو حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں ،پیپلز پارٹی نے ابھی اعتزاز احسن کو باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد نہیں کیا ان کے نام پر صرف پارٹی میں مشاورت ہوئی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…