اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئس بینکوں کا تو پتہ نہیں مگر دبئی میں پاکستانیوں کی 8ارب ڈالر کی جائیدادیں موجود ہین جو زیادہ تر چوری کے پیسے سے بنائی گئی ہیں، وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجی گئی دولت واپس لانے کا حکم دیا ، بیرون ملک سے پیسہ واپس لانا حکومت کی پہلی ترجیح ہوگی،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نےکہا ہے کہ وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجی گئی دولت واپس لانے کا حکم دیاہے ، بیرون ملک سے پیسہ واپس لانا حکومت کی پہلی ترجیحہوگی۔
کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابھی حتمی طور پر معلوم نہیں کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی کتنی ناجائز دولت موجود ہے۔تاہم دبئی میں بھی پاکستانیوں کی 8ارب ڈالر کی جائیدادیں جو زیادہ تر چوری کے پیسے سے بنائی گئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر سوئس بینکوں میں ہونے کا دعوٰی کیا تھا لیکن واپس لانے کیلئے کوئی پیش رفت نہیں کی جبکہ بیرون ملک سے پاکستان کا لوٹا پیسہ واپس لانا ان کی حکومت کی ترجیح ہو گی۔