اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کا صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ، شہریوں سے بھری بسیں اور سکیورٹی اہلکاروں کو بھی اغوا کر لیا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے، رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے راکٹ حملے کے وقت افغان صدر اشرف غنی صدارتی محل میں عید کے اجتماع سے
خطاب کر رہے تھے ۔ افغان وزارت دفاع نے صدارتی محل پر راکٹ حملے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے شہریوں سے بھری کئی مسافر بسوں اور افغان سکیورٹی اہلکاروں کو اغواکر لیا ہے۔ افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 100شہریوں کو رہا کرا لیا ہے۔