منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیصل آباد،مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما کے گھر کے ایک کروڑ روپے کا ڈاکہ، پولیس کارروائی کرنے پر ڈاکوؤں کی دھمکی آمیز فون کالیں

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن )مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں علی حسن کے گھر کے ایک کروڑ روپے کا ڈاکہ ، پولیس کارروائی کرنے پر ڈاکوؤں کی دھمکی آمیز فون کالیں، ‘ماڈل پولیس اسٹیشن رابطہ کرنے پر ایس ایچ او نے کل درخواست لیکر آنے کا کہہ کر ٹرخا دیا ‘لیگی رہنما کے گھر ڈاکے ‘دھمکی آمیز کالوں اور پولیس کے رویہ پر شہریوں میں سخت غم و غصہ ‘اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما میاں علی حسن کی رہائشگاہ 441-B پیپلز کالونی نمبر ایک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک کروڑ کے لگ بھگ لوٹ مار کرکے فرار

ہونیوالے ڈاکوؤں نے دھمکیاں دینا بھی شروع کردی ہیں اور فون کالوں کے ذریعے میاں علی حسن کو ہراساں کیا جارہا ہے جس پر ماڈل پولیس اسٹیشن تھانہ پیپلز کالونی رابطہ کیا گیا تو ایس ایچ ا و رانا اکرم نے یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ آج اتوار ہے آپ درخواست لیکر کل آئیں ‘لیگی رہنما میاں علی حسن کے گھر ڈاکے ‘دھمکی آمیز فون کالوں اور پولیس کے رویہ پر عوامی سماجی حلقوں نے گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں اورلیگی رہنما میاں علی حسن کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…