منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے سعد رفیق کیخلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا

datetime 11  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کو معطل کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور میاں نصیر کو ان کی نشست پر بحال کر دیا ۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کر دیا ۔پیر کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق اور میاں نصیر کی درخواست پر مقدمے کی سماعت کی ۔ خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ جس میں جسٹس دوست محمد ، جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس عمر بندیال شامل تھے ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کو چار ہفتوں کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سننے کے لئے درخواست منظور کر لی اور حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسملی خواجہ سعد رفیق اور صوبائی رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر کو ان کی نشست پر بحال کر دیا ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک مقدمے کی سماعت مکمل نہیں ہو جاتی تب تک خواجہ سعد رفیق اور میاں نصیر اپنی نشست پر بحال رہیں گے ۔ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خواجہ حارث پیش ہوئے جبکہ حامد خان کی طرف سے احمد اویس پیش ہوئے ۔

مزید پڑھیے:وہ غیرملکی حسینائیں جوبالی ووڈ کی پہچان بن گئیں

عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ الیکشن ٹریبونل سے انتخابات کا تمام ریکارڈ طلب بھی طلب کر لیا ہے ۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…