اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور میزبان سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف بطور وزیر اعظم تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اتوار کے روز وزیر اعظم ہاﺅس منتقل ہوئے جہاں ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے نواز شریف کی طرف سے کیے جانے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کیں۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں قیام
کے دوران نواز شریف اپنے اور اہلخانہ کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے تھے۔ حکام کی یہ بات سن کر بھی عمران خان کو یقین نہ آیا تو انہیں وہ تمام چیک پیش کردیے گئے جو نواز شریف کی جانب سے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے تھے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں سادگی اپنانے اور حکومتی اخراجات کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس کی تمام لگژری گاڑیاں بھی نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔