جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یورپی ملک کی وزیر خارجہ کی شادی پر روسی صدر پیوٹن کا رقص ،محفل لوٹ لی

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(آن لائن) آسٹریا کی وزیر خارجہ کیرن کینیسل کی شادی کے موقع پر روسی صدر پیوٹن نے رقص کرکے محفل لوٹ لی۔ شادی کے موقع پر موجود مہمانوں نے پیوٹن کو دل بھر کر داد دی۔کسی وزیر خارجہ کی شادی ہو اور کوئی خاص مہمان نہ آئیں، ایسے تو حالات نہیں، تاہم کسی مملکت کے سربراہ کا آنا ضرورت اچھمبے کی بات ہے اور اگر وہ بھی روسی صدر پیوٹن ہو تو جناب گویا سونے پر سہاگہ۔

اور ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب ہاتھوں میں گلدستہ تھامے پیوٹن کیرن کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال ہوا۔شادی کی پوری تقریب میں دلہا اور دلہن کے ہمراہ پیوٹن بھی مرکز نگاہ بنے رہے۔ شادی میں پیوٹن کی وہ شخصیت سامنے آئی، جو ان کے قریبی حلقے نے ہی دیکھی ہوگی۔کھانے سے قبل پیوٹن نے دلہن یعنیِ آسٹرین وزیر خارجہ کا ہاتھ پکڑ کر رقص کیا، جسے وہاں موجود لوگوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا۔ نیوی بلیو رنگ کے کپڑوں میں پیوٹن جاذب نظر لگے۔ جب کہ دلہن نے روایتی الپائن لباس ڈیرنڈل زیب تن کیا۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے آنے کی بار بار اطلاعات کے مطابق روسی صدر شاہانہ ۱پروٹوکول کے ہمراہ گاڑیوں کے قافلے میں شادی کی جگہ پہنچے۔ ان کے ہمراہ آسٹریا کی سابق خاتون اول بھی تھیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔  آسٹریا کی وزیر خارجہ کیرن کینیسل کی شادی کے موقع پر روسی صدر پیوٹن نے رقص کرکے محفل لوٹ لی۔ شادی کے موقع پر موجود مہمانوں نے پیوٹن کو دل بھر کر داد دی۔کسی وزیر خارجہ کی شادی ہو اور کوئی خاص مہمان نہ آئیں، ایسے تو حالات نہیں، تاہم کسی مملکت کے سربراہ کا آنا ضرورت اچھمبے کی بات ہے اور اگر وہ بھی روسی صدر پیوٹن ہو تو جناب گویا سونے پر سہاگہ۔ اور ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب ہاتھوں میں گلدستہ تھامے پیوٹن کیرن کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…