ممبئی (آئی این پی ) پاکستانی آرمی چیف سے گلے ملنا نوجوت سنگھ سدھو کو انتہائی مہنگا پڑ گیا،بھارت میں غداری کے مقدمے کا سامنا، عمران خان سے دوستی نبھانے والے کے ساتھ ایسا سلوک ہوگاکسی نے سوچا تک نہ ہوگا، نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو مرکز نگاہ بنے رہے اور ان کی باتوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی دل جیت لیا جبکہ دونوں کا گلے ملنا بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور تمام توپوں کا رخ نوجوت سنگھ سدھوکی
جانب کرتے ہوے غداری کے مقدمہ کا مطالبہ بھی کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں سجائی گئی تقریب میں دونوں نے گپ شپ لگائی اور ایک دوسرے سے گلے بھی ملے۔ بھارتی میڈیا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نوجوت سنگھ سندھو کی ملاقات اور سدھو کی تقریب میں آزاد کشمیر کے صد رمسعود خان کے ساتھ بیٹھنے کو بھی ہدف تنقید بنا لیا جبکہ بھارتیوں نے ٹوئٹر پر اس ملاقات پر اپنے روایتی انداز میں تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر کو غدار قرار دیتے ہوئے مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کردیا۔