ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل 7 وزراء اور مشیروں کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سے ،بی این پی اورآزاد ارکان کو بہت بڑا سرپرائز

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) ملک کے نئے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل 7 وزراء اور مشیروں کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سے ہے،تحریک انصاف کی اتحادی جماعت بی این پی کو کوئی وزارت نہیں دی گئی جبکہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے 9آزاد ارکان میں سے بھی کسی کو کابینہ کا رکن نہیں بنایا گیا،

داخلہ، پانی و بجلی سمیت کئی وزارتوں کے قلمدان ابھی تک تقسیم نہیں کئے گئے، بعض وزراء کو وزارتوں کا اضافی چارج بھی دیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 5 مشیروں سمیت اپنی 20رکنی کابینہ کا اعلان کیا ہے، جس میں زیادہ وزراء اور مشیروں کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سے ہے، وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے والے اسد عمر اور ڈاکٹر بابر اعوان کا تعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ شیخ رشید، عامر محمود کیانی، فواد چوہدری، امین اسلم اور سرور خان کا تعلق راولپنڈی ڈویژن سے ہے، سندھ سے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فروغ نسیم، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، عشرت حسین، بلوچستان سے زبیدہ جلال اور خیبرپختونخوا سے پرویزخٹک، نور الحق قادری، شہزاد ارباب شامل ہیں۔ دوسری طرف تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے 9آزاد ارکان میں سے بھی کسی کو کابینہ کا رکن نہیں بنایا گیا،داخلہ، پانی و بجلی سمیت کئی وزارتوں کے قلمدان ابھی تک تقسیم نہیں کئے گئے، بعض وزراء کو وزارتوں کا اضافی چارج بھی دیا جا سکتا ہے۔  ملک کے نئے وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل 7 وزراء اور مشیروں کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سے ہے،تحریک انصاف کی اتحادی جماعت بی این پی کو کوئی وزارت نہیں دی گئی جبکہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے 9آزاد ارکان میں سے بھی کسی کو کابینہ کا رکن نہیں بنایا گیا،داخلہ، پانی و بجلی سمیت کئی وزارتوں کے قلمدان ابھی تک تقسیم نہیں کئے گئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…