منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

سر’’او ہوہو‘‘ تو بعد میں ہوگی ،عمران خان کو مبارکباد دینا چاہیں گے، آپ کا مستقبل کیا ہو گا، چڑیا اب باہر بھی نکلے گی یا گھونسلے میں ہی رہے گی؟صحافیوں کے چبھتے سوالات پر نجم سیٹھی کیا کرتے رہے؟بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) نجم سیٹھی کا بطور چیئرمین پی سی بی مستقبل سخت خدشات کی زد میں آگیا، وہ تقریب کے اختتام پر درجنوں کیمروں کے سامنے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئے۔عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہوتے ہی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو تبدیل کیے جانے کی باتیں بھی ہونے لگی تھیں،وزرات عظمی کا حلف اٹھانے والے

عمران خان کو ابھی حکومت سازی اور وزارتوں سمیت کئی مشکل اور اہم فیصلے کرنا ہیں،،پی سی بی کا معاملہ شاید فوری طور پر زیر بحث نہ آئے لیکن سپورٹس کے صحافیوں کی بڑی دلچسپی اس بات میں ہے کہ نجم سیٹھی کا کیا بنے گا۔گزشتہ روز فضل محمود قومی کلب کرکٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے چیئرمین پی سی بی ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور آئے تو واپس جاتے وقت وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں کا پہلا سوال یہی تھا کہ آپ کا کیا مستقبل ہوگا؟۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان وزیر اعظم بن گئے ہیں ان کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے،،نجم سیٹھی گاڑی کی طرف چلتے گئے اور ساتھ ہی بار بار ’’اوہو ہو،اوہو ہو‘‘ کرتے رہے۔دوسرا سوال ہوا کہ سنا ہے آپ کی سیٹ کو خطرہ ہے، اگلا سوال ہوا کیا آپ عمران خان کو مبارکباد دینا چاہیں گے۔کوئی جواب نہ ملنے پر بھی صحافی باز نہ آئے،ایک نے کہہ دیا سر’’او ہوہو‘‘ تو بعد میں ہوگی ابھی کسی بات کا جواب تو دیدیں، جواب آیا ’’اوہوہو‘‘ اور ساتھ ہی انہوں نے ’’آہا ہا‘‘ بھی کردیا۔اس پر ایک اور سوال داغا گیا کہ کیا آپ کی چڑیا باہر بھی نکلے گی یا گھونسلے میں ہی رہے گی، نجم سیٹھی نے ’’آہا ہا، آہاہا‘‘ کیا اور گاڑی کی سیٹ پر بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔یاد رہے کہ نجم سیٹھی کی جگہ سابق آئی سی سی چیف احسان مانی کو چیئر مین پی سی بی بنائے جانے کی افواہیں گرم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…