سینٹ جوز(انٹرنیشنل ڈیسک)) وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا اور پاناما میں سرحد کے قریب 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔۔امریکی جیالوجیکل سروے
کے مطابق زلزلے کا مرکز گولف فیٹو شہر سے 19 کلومیٹر شمال میں اور زمین کی سطح سے 19 کلومیٹر نیچے تھا جو یہاں سے 87 کلو میٹر جنوبی مغرب میں پاناما کے ڈیوڈ شہر میں واقع ہے ٗ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ٗ سونامی وارننگ کا اجرا بھی نہیں کیا گیا ۔