پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ملائیشیا میں ’جھوٹی خبروں‘ سے متعلق قانون ختم کر دیا گیا

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(انٹرنیشنل ڈیسک)ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے سابق دور حکومت میں بنایا گیا جھوٹی خبروں سے متعلق قانون ختم کر دیا۔سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی حکومت نے رواں برس اپریل میں اینٹی فیک نیوز بل 2018 منظور کیا تھا جس کے تحت ایک لاکھ 23 ہزار ڈالر جرمانہ یا 6 سال تک سزا دی جا سکتی تھی۔ناقدین کی جانب سے اس بل کی سخت مخالفت کی گئی تھی۔

اور اسے ملائیشیا میں مئی میں ہونے والے عام الیکشن سے قبل آزادی اظہار کو سلب کرنے کی کوشش قرار دیا گیا تھا۔عام انتخابات میں نجیب رزاق کو سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی سربراہی میں بننے والے اپوزیشن اتحاد کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور مہاتیر محمد نے اس قانون کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔پارلیمنٹ میں اس حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد پر تین گھنٹے تک بحث کی گئی اور پھر اس بل کو ختم کرنے کی منطوری دیدی گئی ٗآسیان کی پارلیمنٹ کے رکن ٹیڈی بگوئی لات نے اس قانون کو ختم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون واضح طور پر حکام کے خلاف تنقید کو خاموش کرانے اور عوامی بحث و مباحثے کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔خیال رہے کہ ملائیشیا کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا تھا جہاں جھوٹی خبروں سے متعلق قانون موجود تھا جبکہ خطے کے دوسرے ممالک جیسے سنگاپور اور فلپائن اس حوالے سے سوچ بچار کر رہے ہیں کہ کس طرح سے جھوٹی خبروں سے نجات حاصل کی جائے ٗجرمنی نے بھی گزشتہ برس سوشل میڈیا نیٹ ورک سے نفرت انگیز پوسٹس نہ ہٹانے پر جرمانہ لگانے کا ایک منصوبہ منظور کیا تھا۔ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم مہاتیر محمد کے خلاف بھی انتخابات سے قبل جہاز کو اغواء کرنے کے جھوٹے دعوے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…