پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان جب حضرت محمدؐبحیثیت خاتم النبیین پر پہنچے تو خاتم غلط پڑھ دیا روز قیامت پڑھناتھا تو ایسا کیا لفظ پڑھ دیا کہ خودانکی ہنسی چھوٹ گئی،سوری کہا اور غلطی کو دور کیا۔۔جانتے ہیں دوران تقریب بشریٰ بی بی کیا کرتی رہیں؟

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (سی پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔تقریب حلف برداری میں سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوث عمران خان پروقار انداز میں نظر آئے۔ تقریب کا انداز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کے دوران عمران خان اوپر دیکھتے رہے اور ان کی آنکھوں میں کچھ نمی کا بھی گماں ہوا، جب کہ حلف اٹھاتے ہوئے کپتان نروس دکھائی دیے۔صدر ممنون حسین نے حلف لینا شروع کیا

تو عمران خان حلف اٹھاتے ہوئے کئی بار اٹکے اور غلطیاں کیں۔ عمران خان جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت خاتم النبیین پر پہنچے تو انہوں نے خاتم غلط پڑھا ، جس پر صدر ممنون حسین نے ان کی تصحیح کی اور دوبارہ سے پڑھایا۔ اپنی اس غلطی پر عمران خان مسکرائے اور خاتم النبیین کو دوبارہ پڑھا۔پھر نومنتخب وزیراعظم نے روز قیامت کو روز قیادت پڑھ دیا ۔ صدر نے تصحیح کی تو عمران خان ہنسے، سوری کہا اور اپنی غلطی کو دور کیا۔ خاتون اول بشری بی بی مہمانوں کی صفوں میں سب سے اگلی قطار میں بیٹھی تھیں اور حلف کے دوران ان کی آنکھیں جھکی رہیں۔ حلف اٹھانے کے بعد عمران خان مسکرائے، چشمہ اترا اور اطمینان سے اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔واضح رہے کہ 5 جون 2013 کو نواز شریف نے وزیراعظم کا حلف انگریزی میں اٹھایا تھا جب کہ یکم اگست 2017 کو شاہد خاقان عباسی نے اردو میں حلف اٹھایا تھا۔دریں اثنا نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ قوم کیلئے بھرپور طریقے سے کام کریں گے، نامزد گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کہتے ہیں کہ سیاست کو تجارت نہ سمجھا جائے، سپیکر خیبر پختونخوا سمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کا خاتمہ اور استحکام ہوگا۔ایوان صدرآمد کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے

ہوئے نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، دعا ہے پاکستانیوں کی امیدوں پر پورا اترسکیں۔ قوم کیلئے بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔نامزد گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اندر ہماری آسان حکومت نہیں تھی لیکن ہماری کوشش اور نیت کو لوگوں نے قبول کیا اور 70 سال میں پہلی مرتبہ ڈبل میجورٹی کے ساتھ واپس آئے۔ پاکستان کو اللہ نے تینوں نعمتیں دی ہیں ۔ پاکستان کے پاس انرجی، منرلز اور زراعت کی تینوں نعمتیں ہیں ، ہمیں ضرورت ہے تو درست سمت کی۔ خدا کے لیے سیاست کو تجارت نہ سمجھا جائے۔سپیکر خیبر پختونخوا سمبلی مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ آج قوم کیلئے تاریخی اور سنہرا دن ہے،پوری قوم آج بہت پرجوش ہے،کرپشن کا خاتمہ اوراستحکام ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…