پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان نے کن کن باتوں کا حلف لیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بطور 22 ویں وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھالیا،حلف متن درج ذیل ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔۔۔۔۔۔میں عمران احمد خان نیازی صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں مسلمان ہوں اور وحدت و توحید اور قادر مطلق اللہ تعالی کتاب الہیہ جن میں قرآن پاک خاتم الکتب اور نبوت حضرت محمد ﷺ بحیثیت خاتم النبیین

جن کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا روز قیامت اور قرآن پاک اور سنت کی جملہ مقتدیات و تعلیمات پر ایمان رکھتا ہوں۔کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی اور وفادار رہوں گا کہ بحیثیت وزیر اعظم پاکستان میں اپنے فرائض و کارہائے منصبی ایمانداری اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور قانون کے مطابق اور ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری سالمیت استحکام یکجہتی اور خوشحالی کی خاطر انجام دوں گا۔کہ میں اسلامی نظریے کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہوں گا جو قیام پاکستان کی بنیاد ہے کہ میں اپنے ذاتی مفاد کو اپنے سرکاری کام یا اپنے سرکاری فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دوں گا۔کہ میں اسلامی جموریہ پاکستان کے دستور کو برقرار رکھوں گا اور اس کا تحفظ اور دفاع کروں گا اور یہ کہ میں ہر حالت میں ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ بلا خوف ورعایت اور بلارغبت و عناد قانون کے مطابق انصاف کروں گا اور یہ کہ میں کسی شخص کو بلاواسطہ یا بالواسطہ کسی ایسے معاملے کی نہ اطلاع دوں گا اور نہ ظاہر کروں گاجو بحیثیت وزیر اعظم پاکستان میرے سامنے غور کیلئے پیش کیا جائے گا یا میرے علم میں آئے بجز جبکہ بحیثیت وزیر اعظم اپنے فرائض کی کماحقہ انجام دہی کیلئے ایسا کرنا ضروری ہو۔اللہ تعالی میری مدد اور رہنمائی فرمائے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…