جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی) پاکستان کے 22ویں منتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ،صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا،تقریب کے شروع میں قومی ترانے کی دھن بجائی گئی،حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے حلف کی دستاویز پر دستخط کیا،حلف برداری کے بعد ایوان تالیوں سے گونج اٹھا اور مہمانوں سے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی،تقریب کے بعد وزیراعظم کوتینوں مسلح افواج

کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ،عمران خان نے خصوصی طور پر سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوحلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں عمران خان کی اہلیہ وخاتون اول بشریٰ بی بی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی،پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان،سابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک،سابق نگران کابینہ کے وزراء، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ،نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور، نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلی کے پی کے محمود خان، اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی،1992کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر وسیم اکرم اور اداکار جاوید شیخ، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، نعیم الحق، مراد سعید، بابراعوان،فردوس عاشق اعوان، ابرار الحق اور دیگر اہم سیاسی وعسکری شخصیات نے شرکت کی۔ عمران خان تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے 10 بجکر 5 منٹ پر بنی گالہ سے ایوان صدر پہنچے،وزیراعظم عمران خان ایوان صدر صرف 7 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ذریعے آئے۔

ایوان صدر پہنچے تو وہاں موجود افسران نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیا نمائندگان کو مسکرا کر ہاتھ ہلایا، حلف برداری سے پہلے انہوں نے کالی شیروانی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ جس کے بعد 9.30 بجے شروع ہونے والی حلف برداری کی تقریب کا آغاز 40 منٹ کی تاخیر سے ہوا۔تقریب کے شروع میں قومی ترانے کی دھن بجائی گئی اور تمام شرکا بصد احترام کھڑے ہوئے، جس کے بعد تلاوت کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

تلاوت کلام پاک کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کے بعد ایوان تالیوں سے گونج اٹھا اور مہمانوں سے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی۔تقریب حلف برداری کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا ،تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنرپیش کیا اور عمران خان اس کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان ایوان صدر سے روانہ ہوگئے۔تقریب حلف برداری میں بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے بنی گالہ سے لے کر ایوان صدرکی فضائی نگرانی بھی کی گئی تھی۔عمران خان کی اہلیہ بشری مانیکا بنی گالہ سے 4 گاڑیوں کے قافلے میں ایوان صدر پہنچی، اس دوران بنی گالہ سے ایوان صدر تک راستے میں سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…