منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

این اے 122 لاہور کی نادرا رپورٹ ملنے کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن ٹربیونل کے حالیہ فیصلے جس میں خواجہ سعد رفیق کو نااہل قرار دیئے جانے اور این اے 122 لاہور کے حلقہ جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے اس حلقہ سے نادرا کی رپورٹ ملنے کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی‘ وزراءکے ساتھ ساتھ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹریز اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیوں اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت پریشان ہو گئی جبکہ حکومت نے مختلف خفیہ ایجنسیوں اور ڈی سی او سے عوام کی رائے پر مشتمل رپورٹ طلب کی ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کی معلومات حاصل کر کے حکومت کو آگاہ کریں‘ اگر مڈٹرم انتخابات ہوئے یا جوڈیشل کمیشن کی طرف سے کوئی ایسی ہدایات جاری ہو گئیں جس میں اس سال کے آخر یا آئندہ 2016ءمیں قومی اور صوبائی سطح پر انتخابات کرانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو مسلم لیگ ن کی ان انتخابات میں کیا پوزیشن ہو گی اور حکومتی سطح پر جو مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں آیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو کتنی پذیرائی حاصل ہوئی ہے حکومت نے اپنے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور وزراءسے بھی کہا ہے کہ وہ دیہاتوں‘ شہریوں اور محلہ کی سطح پر عوام سے مسلسل رابطہ رکھیں تاکہ اگر آئندہ انتخابات کی نوبت آئے تو مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیابی حاصل کر سکے۔

مزید پڑھئے:دنیا بھر میں ہوئے ٹاپ ٹین احتجاج
حکومتی ہدایت پر مختلف خفیہ اداروں کی طرف سے عوام سے معلومات حاصل کرنا شروع کر دی گئی ہے جبکہ ڈی سی اوز اور اسپیشل برانچ کا عملہ بھی عوام معلومات حاصل کر رہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…