اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی میعاد ختم ہونے سے قبل اربوں روپے کی پرتعیش گاڑیاں منگوائی جو ان کی حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان پہنچیں، اس بات کا انکشاف معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے اربوں روپے کی گاڑیاں منگوائیں
جن میں مرسڈیز اور بی ایم ڈبلیو وغیرہ شامل ہیں اور ان میں صرف ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ گاڑیاں سرکاری خرچ پر منگوائیں جو اب پاکستان پہنچ چکی ہیں، سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جب نامزد وزیراعظم عمران خان کو ان گاڑیوں کے متعلق معلوم ہوا تو انہوں نے وزیراعظم بننے کے ایک ماہ کے اندر ان گاڑیوں کو نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔