پشاور(آن لائن)خیبرپختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے مشتاق غنی81ووٹ لیکر اسپیکر اور محمود جان78ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے دونوں نے عہدوں کا حلف لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے رائے شماری ہوئی جس میں اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے مشتاق غنی اور اپوزیشن کے لائق محمد نے حصہ لیا اراکین صوبائی اسمبلی کی رائے شماری کے بعد تحریک انصاف
کے مشتاق غنی نے اپوزیشن کے لائق محمد کو شکست دے دی مشتاق غنی نے سپیکر کیلئے 81ووٹ جبکہ لائق محمد نے 27ووٹ حاصل کیے بعدازاں مشتاق غنی نے اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا اور اراکین صوبائی اسمبلی کو اسپیکر منتخب کرانے پر شکریہ ادا کیا اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے محمود جان نے 78ووٹ حاصل کیے اور اپوزیشن کے جمشید مہمند نے 30ووٹ حاصل کیے اور ایک ووٹ مسترد ہوا ۔