میں وہ الفاظ بول نہیں سکتا جو عمران خان نے ق لیگ کیلئے استعمال کئے ،حمزہ شہبا زنے دونوں جماعتوں کو آئینہ دکھا دیا

15  اگست‬‮  2018

لاہور (سی پی پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ( ن) نے بہت سیاسی اتار چڑھاؤ دیکھا ہے،ہم ایوان کے اندراورباہراحتجاج کریں گے،ذاتی مفاد کی سیاست کو لوگ پسند نہیں کرتے ہم بے نقاب کر یں گے ۔پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات جمہوریت کاحسن ہیں ، ن لیگ اوراتحادیوں نے انتخابی نتائج کومسترد کردیا۔

آج ہم حلف لیکر آئینی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور ہم ایوان کے اندراورباہراحتجاج کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے ،پی ٹی آئی اور ق لیگ کا یہ کیسا اتحاد ہے ،میں وہ الفاظ بول نہیں سکتا جو عمران خان نے ق لیگ کے لئے استعمال کئے ،مفاد کی سیاست کو لوگ پسند نہیں کرتے ہم بے نقاب کر یں گے،مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں رہتی ہے ۔پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ایک نااہل شخص ارکان کوجہاز میں بٹھا کرگھومتاپھرتاتھا،میں نے دس سال پرویز مشرف کی سختیاں برداشت کیں،عزت کام سے ملتی ہے اور عزت عوام کے دلوں میں ہوتی ہے،نوازشریف نے بیٹی کیساتھ جیل جانا قبول کیا،قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم جواں مردی سے اپوزیشن کریں گے، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے آغاز ہی خرید وفروخت سے کیا ہے،گٹھ جوڑ اور مفاد کی سیاست کو لوگ اچھی نظر سے نہیں دیکھتے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے ملک کے طول و عرض سے لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو ختم کیا، سی پیک سے ترقی آئی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…