’’میرے پاکستانی دوستو اور مداحوں، آپکی بھارتی بھابھی کی جانب سے نیک تمنائیں و ڈھیر ساری محبت‘‘ثانیہ مرزا کے ٹویٹس سے پاکستان میں خوشی کی لہر،بھارت میں کھلبلی مچ گئی

14  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ثانیہ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے پاکستانی دوستوں اور مداحوں کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ کی بھارتی بھابی کی جانب سے نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔ ثانیہ مرزا اور

شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کی شادی شدہ زندگی خوشگوار گزر رہی ہے جس کے حوالے سے ثانیہ مرزا متعدد انٹرویوز میں بتاچکی ہیں۔ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے بچوں کے خاندانی نام کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کے بچوں کے نام میں مرزا ملک ہوگا جس کے بعد سے ہی ان کے ہاں بچے کی ولادت کی افواہیں پھیلانا شروع ہوگئیں تھیں۔دوسری جانب بھارت میں ثانیہ مرزا کے ٹویٹس پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…