منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ہم بنگلہ دیش کے دراندازوں کو آسام یا اپنے ملک میں کسی بھی جگہ رہنے نہیں دیں گے،بھارت کی بنگلہ دیش سے بھی ٹھن گئی، دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں حکمران ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے ایک رہنما ء نے کہاہے کہ پڑوسی ملکوں سے آنے والے ہندوؤں کو بھارت میں شہریت دی جائے گی لیکن ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم مبینہ دراندازوں کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دراندازی کے متعلق بی جے پی کے ملکی صدر امیت شاہ کے اس بیان کو آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے

سب سے اہم انتخابی موضوع کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ دوسری طرف ان کے بیان کی مخالفت بھی شروع ہوگئی ہے۔امیت شاہ نے اترپردیش کے میرٹھ شہر میں پارٹی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندو، سکھ، پارسی، جین، بودھ اور کسی دیگر فرقہ کے ایسے افراد جو ہمارے پڑوسی ملکوں یعنی بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان میں رہ رہے ہیں اور وہاں کسی طرح کی زیادتی کا شکار ہیں تو انہیں بھارت کی شہریت دی جائے گی ،بی جے پی کے ملکی صدر نے شہریت دینے کے طریقہ کار کی تشریح کرتے ہوئے کہاکہ ان ملکوں سے آنے والے ہندوؤں کو پہلے پناہ گزین کی حیثیت دی جائے گی اور اس کے بعد بھارت کی شہریت دے دی جائے گی اور دراندازوں کو ملک سے نکال باہر کیا جائے گا۔امیت شاہ نے کہاکہ ملک کے ہر شہری کو یہ جاننے کا حق ہے کہ کون بھارت کا شہری ہے اورکون درانداز ہے۔ وفاقی حکومت نے آسام میں ایسے چار ملین سے زیادہ لوگوں کی نشاندہی کی ہے اور انہیں ملک سے نکال دیا جائیگا۔ ہم بنگلہ دیش کے دراندازوں کو آسام یا اپنے ملک میں کسی بھی جگہ رہنے نہیں دیں گے لیکن ہندو شرنارتھیوں (پناہ گزینوں) کا بھرپور احترام کیا جائے گا۔بی جے پی صدر امیت شاہ کے اس بیان پر اپوزیشن کانگریس پارٹی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق وفاقی وزیر ششی تھرور نے ایک بیان میں کہاکہ کچھ لوگ چار ملین افراد کو بھارت سے باہر بھیجنے کی بات کر رہے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کے بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ دوسری بات یہ کہ بنگلہ دیش نے واضح کردیا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی شخص کی ذمہ داری نہیں لے سکتا جو اس کی سر زمین پر نہیں رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…