پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

گھر کے شیر پھر ڈھیر،بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں لارڈزٹیسٹ میں شرمناک شکست،ہم شکست کے حقدار تھے،کوہلی نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارڈز(آن لائن) انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگز اور 159رنز سے شکست دیکر دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرلی ہے،بھارتی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی لڑکھڑا گئی اور صرف 130رنزپر ڈھیر ہوگئی ،جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے چار ،چار وکٹیں حاصل کر بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دئیے ۔ انگلینڈ نے پانچ میچز کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

لارڈز کے مقام پر بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز مکمل طور پر بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔اتوار کو چوتھے روز بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 130رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن جنہوں نے لارڈز کے مقام پر 100وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا انہوں نے 23رنز کے عوظ چار وکٹیں حاصل کیں اور انکے ساتھی فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے 44رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔انگلینڈ کی طرف سے بین سٹوکس کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے کرس واؤکس نے انکی پہلی اننگر میں 137رنز ناٹ آؤٹ بنائے یہ انکی پہلی ٹیسٹ سنچری تھی ، انگلینڈ نے پہلی اننگز 396 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی ۔واؤکس نے جونی بئیرسٹو کے ساتھ بھارت کیخلاف چھٹی وکٹ کیلئے ریکارڈ 189رنز کی شراکت قائم کی جب ایک وقت پر انگلینڈ کے چار کھلاڑی صرف 89رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے ۔کرس واؤکس کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔ اسکے جواب میں بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 107رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ،جیمز اینڈرس نے انگلینڈ کی طرف سے سوئنگ باؤلنگ کیلئے ساز گار کنڈیشنز میں 20رنز کی بدولت سات وکٹیں حاصل کی تھیں ۔بھارتی ٹیم پورے میچ کے دوران صرف 82.2اوورز کھیل سکی جبکہ انگلینڈ نے واحد اننگز میں 88.1اوورز بیٹنگ کی ۔ شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اعتراف کیا کہ ہم شکست کے حقدار تھے دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ ہفتہ کے روز ٹرینٹ بریج کے مقام پر کھیلا جائے گا۔جس انداز میں ہم نے کھیل پیش کیا یہ میرے لیئے قابل فخر نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…