پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اردگان نے امریکہ سے ٹکر لے لی، ڈالر کو بڑا جھٹکا،استعمال ختم کرنے کا اعلان،4 اہم ممالک سے اب سے مقامی کرنسیوں میں تجارت ہوگی، ترکی کا دھماکہ خیز جوابی اقدامات کا اعلان

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آ ئی این پی)ترکی نے چین، روس، ایران اور یوکرائن سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کا اعلان کردیا۔نیویارک ٹائمز میں لکھے اپنے مقالے میں ترک صدر نے کہا ہے کہ امریکا کے ترکی کے خلاف یک طرفہ فیصلوں کے نتیجے میں ہمیں نئے دوست اور شراکت دار ممالک کی تلاش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ترکی کی بقا کا خیال رکھنا چاہیئے ورنہ یہ یہ رویہ ہمارے اتحاد کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں جب کہ امریکی اقدامات اس کے اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

صدر طیب اردگان نے کہا کہ امریکا کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا اور اپنے فیصلوں پر بھی نظرثانی کرنا ہوگی۔دوسری جانب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی معاشی جنگ سے دوچار ہے اور کرنسی کا اتار چڑھا اس اقتصادی جنگ کے ہتھکنڈے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی چین، روس، ایران اور یوکرائن سے ملکی کرنسیوں میں تجارت کرے گا جب کہ یورپی ممالک ڈالر سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بھی نظام وضع کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ترکی اور امریکا کے مابین سفارتی تعلقات میں کشیدگی پہلی بار نہیں ہے، اس سے قبل بھی ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی رہی ہے،بین الاقوا می میڈ یا کے مطا بق گزشتہ دنوں ترکی نے امریکی پادری اینڈرو برینسن کو جاسوسی اور دہشت گردوں کی مدد کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے اور اسے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔امریکا نے پادری کی گرفتاری پر ترکی سے شدید احتجاج کیا تھا اور صدر ٹرمپ نے پادری کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کشیدہ ہیں۔لیکن اب ایک بار پھر امریکا کی جانب سے ترکی پر اسٹیل اور ایلومونیم پر ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے محصولات بڑھانے پر ترکی کی کرنسی کی قدر کم ہوئی ہے جس پر جمعے کے روز ترک صدر نے عوام سے غیر ملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرانے کی اپیل کی تھی



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…