منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں نئی تبدیلی کا آغاز ، جوسر کاری افسر کام نہیں کریگا اس کیلئے کوئی جگہ نہیں، تحریک انصاف نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(آئی این پی ) قومی اسمبلی کے لئے نامزد سپیکر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی تبدیلی کا آغاز ہو رہا ہے ہمارے ملک میں جو بھی سر کاری آفسر کام نہیں کریگا ان کے لئے حکومتی اداروں میں کوئی جگہ نہیں ہو گا۔ ماضی کا وہ دور ختم ہو رہا ہے جس میں آفسران عوام کے مسائل حل نہیں کر تے ۔ اب نئے پاکستان کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے ملک میں تبدیلی آرہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ واقع موضع مرغز میں مبارک باد کے لئے آنے والے پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا قبل ازیں صوابی انٹر چینج کے مقام پر کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کر کے ایک بڑے جلوس کی شکل میں گاؤں مرغز لایا گیا اس موقع پر کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کرنے کے علاوہ آتش بازی بھی کی اور ڈھول کے تھاپ پر رقص بھی کیا نامزد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے گذشتہ روز اسلام آباد میں واپڈا اور گیس و دیگر محکموں کے آفسران طلب کئے اس موقع پر پرویز خٹک کے علاوہ نامزد وزیر اعلی محمود خان بھی موجود تھے ہم اپنے صوبے میں عوام کو گیس اور بجلی کا ریلیف دینے کے لئے سنجیدگی سے کوشاں ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں نے اپنی عوام اور کارکنوں سے روزگار کا وعدہ کیا تھا اس حوالے سے چیر مین عمران خان کے ساتھ بھی سی پیک کے حوالے سے تفصیلی بات کی ہے تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کو سی پیک کے منصوبے میں حقوق مل سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کے ایک ماہ بعد کرنل شیر اور رشکئی انٹرچینج کے مابین سی پیک صنعتی زون کا افتتاح کیا جائیگا۔جس سے صوبے میں ترقی ، خوشحالی کا دور دورہ شروع ہو گا اور لاکھوں بے روزگاروں کو اس منصوبے میں روزگار مل جانے سے کافی حد تک بے روزگاری پر قابو پالیا جائیگا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو پہلی بار وزارت داخلہ اور سپیکر شپ جیسے بڑے عہدے پی ٹی آئی نے پختو ن قیادت کو دیئے۔

پرویز خٹک وفاقی وزیر داخلہ ہو گا اس سے قبل ماضی کی حکومتوں نے خیبر پختونخوا کو اہم عہدوں میں نظر انداز کر دیا تھا۔ اسد قیصر نے کہا کہ وہ اپنے بچوں ، وطن کے مستقبل ، امن ، روزگار ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عملی اقدامات کر کے تمام محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے مختلف علاقوں زروبی ، کوٹھا ، کلابٹ اور زیدہ میں نئے فیڈرز قائم کر نے کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بجلی کے مختلف سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پانچ سالہ دور حکومت نئے پاکستان کی بنیاد ہو گی۔ عمران خان کے فیصلے سخت ہو تے ہیں ملک میں تجارت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تبدیلی لائیں گے

انہوں نے کہا کہ میں معاشرے کا ایک عام فرد ہوں اللہ پاک کے فضل و کرم اور عوام کے محبت سے اس مقام پر کھڑا ہوں۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع صوابی کے مسئلے بہت زیادہ ہے اللہ پاک سے امید رکھتا ہوں کہ دو سال کے اندر اندر بجلی اور گیس سمیت تمام مسائل حل کر کے دکھاؤنگا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پانچ سالہ دور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کو موثر انداز میں چلایا اسی طرح پارلیمنٹ کو ایک ایسے انداز میں چلاونگا کہ یہ ملک کے لئے ایک مثال ہو گی۔تمام ارکان پارلیمنٹ کے حقوق کا تحفظ کرونگا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں تمام قیادت چیر مین عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور ان کے فیصلوں کے پابند ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…