بیجنگ (این این آئی) چین کے شمال مشرقی علاقے کے شہر ویزھو میں ہزاروں مسلمانوں نے احتجاج کرکے حکومت کی جانب سے مسجد کوشہید کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حوئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد ویزھو میں واقع جامع مسجد میں جمع ہوئے اور حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاج میں شامل 72 سالہ بزرگ ما سینگمنگ کا کہنا تھا کہ ایک سو سے زائد پولیس افسران نے مسجد کو گھیرے میں لے
رکھا تھا لیکن احتجاج کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔اسینگمنگ نے کہا کہ انتظامیہ کوئی وعدہ نہیں کررہی لیکن مظاہرین کو یہ باور کروارہی ہے کہ حکومت اس معاملے پر ان کے ان کے ساتھ کام کرے گی۔انھوں نے کہا کہ لوگ سخت غصے میں ہیں، کئی لوگ چیخ رہے تھے اور ہمیں نہیں معلوم یہ سب کچھ کیوں ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین چین سے محبت اور چین سے عقیدت کے علاوہ اپنے عقیدے کے تحفظ کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔