جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ،افسوسناک انکشافات

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گلشن معمار فارم ہاوس میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو17اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے ہفتے کو تھانہ گلشن معمار کے پولیس افسر نے زیادتی اور اقدام قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شاہ رخ ،

احسن اور معاز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے فاضل عدالت میں پیش کیا اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی لانڈھی کی رہائشی ہے اور وہ اپنے دوست سے ملنے گلشن معمار آئی تھی مرکزی ملزم شاہ رخ نے متاثرہ کو فارم ہاوس کی سیر کرانے کاجھانسہ دیکر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فارم ہاوس کے چوکیدار کو رقم دیکر رہائش حاصل کی اور لڑکی کو نشہ آور مشروب بلاکر بے ہوشی کے عالم میں زیادتی کی اور شناخت مٹانے کیلیے گلادبا کرقتل کرنے کی کوشش کی لڑکی کے بے ہوش ہونے پر ملزمان اسے مردہ سمجھ کر اسے جھاڑیوں میں پھینک کرفرار ہوگئے تھے پولیس نے لڑکی کو اسپتال پہنچایا جہاں اسکی جان بج گئی لڑکی کے بیان پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور میڈیکل رپورٹ نے بھی نشہ اوار مشروب ، زیادتی اور تشدد گلہ دبانے کے باعث گلے پر نشانات پائے گئے ہیں پولیس نے ملزمان سے تحقیقات کیلیے چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے شھ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گلشن معمار فارم ہاوس میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو17اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے ہفتے کو تھانہ گلشن معمار کے پولیس افسر نے زیادتی اور اقدام قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شاہ رخ ، احسن اور معاز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے فاضل عدالت میں پیش کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…