اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے حوالے سے خوشخبری سنا دی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اکتوبر میں 25 سے زائد حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابات
سے پہلے ویب سائٹ پر خود کو رجسٹرڈ کرانا ہو گا، 70 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ووٹ رجسٹرڈ کرانے کی سہولت ہوگی، واضح رہے کہ ووٹ کی سہولت کا مقصد اوورسیز ووٹنگ کا تجربہ کرنا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس تجربے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مستقل بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔