جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی شروع، وہ پہلا شخص کون ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ؟پنجاب کے اہم ترین شہر سے بڑی خبر آگئی

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے تھانہ صدر میں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے پہلے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کا نام عبدالقیوم بتایا جاتا ہے۔ شہری بسم اللہ خان ولد عبدالودود خان کی درخواست

پر پولیس نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں شہری عبدالقیوم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ شہری بسم اللہ خان نے مقدمہ اندراج کیلئے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عبدالقیوم ولد شوکت علی آرائیں ، انہیں ذاتی طور پر جانتاہوں ،نے اپنی فیس بک پر مختلف اقسام کی پوسٹ اور تصاویر لگائیں اور ایک پوسٹ پر لکھا تھا کہ ” جو میرے دل میں رتی برابر بھی فوج کی عزت اور محبت تھی آج ختم ہو گئی ،۔“ اس فعل سے عوام میں افواج پاکستان کی اطاعات نہ کرنے کو اکسانے کا عنصر ہے اور یہ پوسٹ شیئر کر کے عوام کو اکسایا گیاہے ۔اس پوسٹ کو میرے ساتھ موجود دیگر ساتھیوں نے بھی دیکھا اور وہ گواہ ہیں ۔عبدالقیوم نے میسج میں غیر مہذب الفاظ کا استعمال کر کے پوسٹ شیئر کرکے عوام کو افواج پاکستان کے خلاف اکسا کر زیادتی کی ہے ، میری درخواست ہے کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جس پرتھانہ صدر یزمان پولیس نے ڈی ٹیلی گراف ایکٹ 29کی دفعہ 124ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ایک میڈیا بریفنگ کے دوران یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم اپنی ذات پر تو تنقید برداشت کر سکتے ہیں مگر اگر حملہ پاکستان پر ہوا تو اس کا جواب دیا جائے گا ۔ سیاسی و دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ واضح پیغام تھا کہ

سوشل میڈیا پر پاکستان کی سالمیت اور اس کے اہم ترین اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ حال ہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے مختلف تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ہائبرڈ جنگ اور دشمن کی جانب سے مذموم پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنے اور ملک و قوم کو اس سے باخبر رکھنے کی ہدایت اور نصیحت کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…