بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں جاری طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں سے سڑکیں اورگلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،سیلاب اور لینڈ سلئیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزشدید بارشوں کے نتیجے میں صرف 24 گھنٹوں میں 23 افراد جاں بحق ہو گئےتھے
۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے باعث کیرالہ کے ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے پیش نظر کئی ڈیموں سے پانی کا اخراج شروع کردیا گیا ہے۔ کیرالہ میں بارشوں کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں اب تک 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رن وے پر پانی جمع ہونے کے خدشے پر کوچی ائیر پورٹ پر بین الاقوامی اور مقامی پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہےتاہم متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے آج بند رہے۔