جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردوں کا پاکستان کے اہم ترین علاقے پر حملہ شہادتیں، پولیس کے مٹھی بھر جوانوں نے کئی گھنٹے کس طرح مقابلہ کیا؟ جرأت اور بہادری کی انمٹ مثال قائم کر دی، جان کر آپ بھی فخر کرینگے

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چلاس کے بعد دہشتگردوں کا گلگت کے نواحی علاقے کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پر حملہ ، فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید، جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق امن دشمنوں نے چلاس میں سکولوں کو نشانہ بنانے کے بعد گلگت کے نواحی علاقے کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پر حملہ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے ،

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ دہشتگردوں نے رات کے آخری پہر تین بجے کے قریب پولیس چوکی پر حملہ کیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعہ میں زخمی ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چلاس کے مقام پر دہشتگردوں نے 12سکولوں کو نذر آتش کر دیا تھا جس کے چند ہی روز بعد کارگاہ نالہ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دفاعی مبصرین نے واقعہ کو ملک دشمن عناصر کی کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے جس کا مقصد گلگت اور اس کے نواحی علاقوں میں بے چینی پیدا کرنا ہے۔ خیال رہے کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو کلیدی حیثیت حاصل ہے جبکہ دیامر بھاشا ڈیم جیسے اہم منصوبے بھی اسی علاقے میں واقع ہیں جن کو پاکستا کا شاندار مستقبل قرار دیا جا رہا ہے اور ایسے میں اس طرح کے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سرگرم طاقتوں نے ایک بار پھر نئے سرے سے پاکستان میں بے چینی اور دہشتگردی کی لہر پیدا کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان ملتان بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ انہوں نے ڈیم بنانے کا اعلان کیا تو سازشیں شروع ہو گئی ہیں ، عوام ان سازشوں پر نظر رکھتے ہوئے پہرہ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…