اسلام آباد /لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جشن آزادی کے بعد 18اگست کو وزارت عظمی کا حلف اٹھا کر ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بائیس سال کی جدوجہد کے بعد کپتان منزل کے قریب پہنچ گئے، عمران خان جشن آزادی کے بعد وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے۔ اس حوالے
سے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یقین ہے پہلے مرحلے میں ہی وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائے گا، سادہ اکثریت کے لیے 172ارکان کی حمایت چاہیے جبکہ پی ٹی آئی کے پاس تو 181ووٹ ہیں۔