ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی باکسنگ ٹیم کا اعلان،پہلی بار دو خواتین باکسر زپاکستان کی نمائندگی کریں گی

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے رواں ماہ منعقد ہونیوالی ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی باکسنگ ٹیم کا اعلان کر دیا، ایشین گیمز میں پہلی بار دو خواتین باکسر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ناصر ٹنگ کے مطابق انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالی ایشین گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں 6مرد اور 2خواتین باکسرز شامل ہیں جبکہ ٹیم کااعلان ٹرائلز کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیا، ناصر ٹنگ نے بتایا کہ ایشین گیمز میں خواتین باکسرز پہلی بار ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔

جن میں رضیہ بانو 51کلوگرام اور  رخسانہ پروین 60کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کرئے گی جبکہ مینز ٹیم میں محب اللہ 49کلوگرام, محمد آصف52کلوگرام, نقیب اللہ 56کلو گرام،سلمان بلوچ 64کلوگرام, گل زیب 69کلوگرام اور تنویر احمد 75کلوگرام کیٹگری میں فائٹ کرینگے۔ کرنل ناصر ٹنگ کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے باکسرز 21اگست کو انڈونیشیا روانہ ہونگے، گیمز کے ڈراز 23اگست کو نکالے جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے کم وقت کے باوجود بھر پور تیاری کی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…